دھونی کو 10ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے کیلیے ایک رن کی ضرورت
مہندرا سنگھ دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات کو شیڈول پانچویں ون ڈے میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر سکتے ہیں۔
لاہور:
وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کو 10ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں بھارتی پلیئر کا اعزاز پانے کیلیے مزید ایک رن درکار ہے۔
مہندرا سنگھ دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات کو شیڈول پانچویں ون ڈے میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر سکتے ہیں، گزشتہ مقابلے میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا، ایک رن کی کمی سے دھونی کا انتظار طویل ہوگیا۔
اگرچہ ایشیا الیون بمقابلہ افریقہ الیون کے 2007 کے ون ڈے میچز کے 174 رنز کی شمولیت سے وہ 10173 رنز بناچکے مگر بھارتی جرسی میں انھوں نے اب تک 9999 رنز اسکور کیے ہیں۔ ادھر بھونیشور کمار کو وکٹوں کی سنچری کیلیے مزید 2 شکار درکار ہیں۔