سارو گنگولی ملکی کرکٹ معاملات سے ناخوش

سارو گنگولی نے بورڈ کے اعلیٰ حکام کو ای میل میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔


AFP November 01, 2018
سارو گنگولی نے بورڈ کے اعلیٰ حکام کو ای میل میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

MULTAN: سابق کپتان سارو گنگولی بھارتی کرکٹ معاملات اور 'می ٹو' تنازع سے بیحد ناخوش ہیں۔

سارو گنگولی نے بورڈ کے اعلیٰ حکام کو ای میل میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ گنگولی کو خاص طور پر بی سی سی آئی چیف راہول جوہری پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام اور پھر بورڈ کی جانب سے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کے طریقہ کار پر شدید اعتراض ہے، انھوں نے لکھا کہ اس تنازع سے بورڈ کی بدنامی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔