سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن مانگ لیا

غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپس سے17 فیصدکے بجائے19فیصد جی ایس ٹی کافیصلہ حکومتی سطح پر واپس لے لیاگیا، وکیل اوگراسلمان اکرم


Numainda Express June 19, 2013
لوڈشیڈنگ کیس آج سناجائیگا،یہ مقدمہ عوامی اہمیت کاہے،چیف جسٹس،الیکشن سے متعلق مقدمات جلدسماعت کیلیے لگانے حکم۔ فوٹو: فائل

COLOMBO: سپریم کورٹ نے بجٹ منظوری سے پہلے ہی جی ایس ٹی وصولی پر لیے گئے از خودنوٹس کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی اور پٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا ہم اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سننا چاہتے ہیں، وقت کی کمی کے باعث بدھ کوتفصیل سے کیس کو سنیں گے۔اوگرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ دو فیصد اضافی جی ایس ٹی غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپوں سے وصول کیا گیا ،غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپوں سے17 فیصدکے بجائے19فیصد ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا جو واپس لے لیا گیا اس کیلیے قانون میں ترمیم کی گئی تھی۔



غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپوں سے دو فیصد جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن اوگرا نے واپس نہیں لیا بلکہ حکومتی سطح پر فیصلہ ہوا ہے ، عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی۔ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے لیے گئے ازخودنوٹس کیس میں اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے جواب داخل کرادیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کا کیس ہے اس کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا ۔این این آئی کے مطابق اس کیس میں سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |