باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کا اعلان

میری چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈکے سلسلے میں ہوئی، ڈیمز پاکستان کیلیے بہت ضروری ہیں، عامرخان


Numainda Express November 01, 2018
میری چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈکے سلسلے میں ہوئی، ڈیمز پاکستان کیلیے بہت ضروری ہیں، عامرخان۔فوٹو: فائل

برطانیہ میں ڈیم فنڈ کیلیے ہونے والی مہم میں پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد عامرخان کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈکے سلسلے میں ہوئی، ڈیمز پاکستان کیلیے بہت ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر میں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہوگا جس میں چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔