آسیہ بی بی کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولﷺ نہیں چیف جسٹس

ناموس رسالتﷺ پر ہم شہید ہونے کے لیے بھی تیار ہیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار


ویب ڈیسک November 01, 2018
کئی ججز بینچ میں بیٹھے درود شریف پڑھتے رہتے ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولنہیں اور ناموس رسالتﷺ پر ہم شہید ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں امن و عامہ کی صورتحال بہترنہیں، ایسی صورت حال میں عدالت عظمیٰ وفاقی حکومت کونئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری کی اجازت دے۔

سپریم کورٹ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد کی تقرری سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی مستقل آئی جی کی تقرری کی اجازت کیسے دے دیں، آپ نئے آئی جی کے بجائے کسی کو اس کا اضافی چارج دے دیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ، وزیراعظم

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریاست اپنی ذمہ داری کو دیکھے، انصاف کرنا صرف عدالتوں کا کام نہیں ہے، رسول اکرم ﷺکی توہین کسی کے لیے قابل برداشت نہیں جب کہ آسیہ بی بی کے کیس میں ناموس رسالتﷺ کا کیس نہ بنتا ہو تو سزا کیسے دیں، لوگوں کو ہمارا فیصلہ پڑھنا چاہیے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولﷺنہیں اور کئی ججز بینچ میں بیٹھے درود شریف پڑھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بغیر مسلمانوں کے ایمان کی تکمیل نہیں ہوسکتی اور ناموس رسالتﷺ پر ہم شہید ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ملک کے بیشتر حصوں میں تعلیمی ادارے بند، عوام کو مشکلات کا سامنا

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔