ہر میچ آخری سمجھ کر کھیل رہا ہوں محمد حفیظ
خوشی ہے بیٹ اور بال دونوں سے پرفارمنس ٹیم کے کام آئی، آل راؤنڈر
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہر میچ آخری سمجھ کر کھیل رہا ہوں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مرد میدان قرار پانے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملنے پر ذہن بنایا تھا کہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر بہتر سے بہترکارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، خوش ہوں کہ بیٹ اور بال دونوں سے پرفارمنس ٹیم کے کام آئی جب کہ بولنگ پر بڑی محنت کی ہے صرف بیٹسمین کے طور پر کھیلتے ہوئے اس چیز کی کمی بڑی شدت سے محسوس کرتا رہا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آصف علی کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے پلان تھا کہ 160 تک کا مجموعہ بہتر ہوگا لیکن وکٹیں گرنے سے تھوڑی مشکل پیش آئی، بہرحال آخر میں آنے والے بیٹسمینوں کے اچھے اسٹروکس نے ہمیں بہتر ٹوٹل حاصل کرنے میں مدد دی، بعد ازاں بولرز نے اپنا کام کر دکھایا، کیویز نے بہت اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کی لیکن پاکستان ٹیم جیت کے جذبہ سے سرشار ہونے کی وجہ سے کم بیک کرتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔