شکست خوردہ عناصر متحدہ کے کارکنوں کو قتل کررہے ہیں رابطہ کمیٹی

این اے 249اورپی ایس 90میں حق پرستوں کی کامیابی کے بعد قتل کے واقعات میں تیزی آئی


Staff Reporter June 19, 2013
رواں ماہ میں 17 کارکن شہید ہوئے، 8 لاپتہ ہیں، گینگ وار کو لگام دی جائے، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصراپنی شکست کابدلہ لینے کیلیے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کو قتل وغارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

این اے 249اورپی ایس 90میںحق پرست امیدواروںکی کامیابی کے بعدکارکنان کے قتل کے واقعات میںاس وقت تیزی آئی جب ان حلقوں کے عوام نے جرائم پیشہ افرادکومستردکرکے متحدہکے امیدواروںکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ۔کنورنویدجمیل نے قتل ہونیوالے کارکنان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ ، بااختیاراداروں اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے اورقتل کی وارداتوںمیں ملوث گینگ وارکے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے ۔یہ مطالبہ انھوں نے منگل کو رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان عادل خان، اسلم آفریدی ، نثار پنہور اور یوسف شاہوانی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انھوں نے کہاکہ ماڑی پور ،گڈاپ ٹائون ، سائٹ ٹائون اور لیاری سمیت کراچی کے مضافاتی علاقوںمیںاب تک ہمارے7بے گناہ کارکنان کو بے دردی سے قتل کیا جاچکاہے جبکہ رواںماہ کے دوران کراچی میںایم کیوایم کے 17 کارکنان کوشہید کیا گیا اور8 کارکنان قانون نافذکرنیوالے اداروںکے ہاتھوں گرفتاری کے بعد آج تک لاپتہ ہیں۔ گرفتاری کے بعدلاپتہ ہونیوالے 3 کارکنان کو سرکاری ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشدد کے بعدماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔ کنورنویدجمیل نے کہاکہ محمد وسیم کولیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکیاجب وہ زیرتعمیرعمارت کے پاس کھڑے ہوکرٹیلی فون پرگفتگوکررہے تھے۔



انھوں نے کہاکہ کراچی جو پاکستان کاسب سے بڑا شہر ہے بلکہ پاکستان کا معاشی حب بھی ہے لہٰذا کراچی دشمنی پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ ہم نے بارہا ملک کے با اختیار اداروںاور عدلیہ سے اپیلیںکی اورانھیں ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات سے وقتاً فوقتاً آگاہ بھی کیاکہ کس طرح لیاری میںموجود دہشت گردوںکواستعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنان کو قتل و غارتگری کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، تاہم ان بااختیارلوگوںکی جانب سے ہماری گزارشات اور اپیلوں پرکوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہاکہ مضافاتی علاقوں کے رہنے والے غریب عوام کواس پاداش میں سزادی جارہی ہے کہ انھوںنے جرائم پیشہ عناصرکو مستردکرکے حق پرستوںکوکامیاب بنایا ۔ ہم ایک مرتبہ پھرمطالبہ کرتے ہیںکہ گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر کولگام دی جائے اورمحمدوسیم سمیت ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میںملوث گینگ وارکے دہشت گردوںکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ دریں اثناء پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی اورپی ایس90سے رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے بھی خطاب کیااوراپنے حلقے میںگینگ وارکے دہشت گردوںکی دہشت گردی اورقتل وغارتگری کے واقعات سے صحافیوںکوآگاہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |