ججز نظر بندی کیس استغاثہ کے 18 گواہوں کو21 جون کیلیے سمن جاری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونیوالوں میں 13وکلا، 3پولیس اہلکار بھی شامل


INP June 19, 2013
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونیوالوں میں 13وکلا، 3پولیس اہلکار بھی شامل فوٹو: فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں استغاثہ کے 13 وکلا اور 3 پولیس اہلکاوں سمیت 18 گواہوں کی21 جون کو طلبی کے سمن جاری کر دیے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے 15 جون کو سماعت کے موقع پر استغاثہ کی شہادتیں طلب کیں تھیں۔ منگل کو 18 گواہان کی طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔ طلب کیے گئے 18 میں 13 سینئر وکیل اور 3 پولیس افسر شامل ہیں۔ جج سید کوثر عباس زیدی 21 جون کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سب جیل میں بیانات قلمبند کریں گے۔



عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کیس سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی لگانے کے بعد ججوں کو رہائش گاہوں پر نظر بند کرنے سے متعلق ہے۔ پرویز مشرف ان دنوں چک شہزاد میں سب جیل قرار دیے گئیاپنے فارم ہاؤس میں قید ہیں۔ ججز نظر بندی کیس کی سماعت بھی اسی سب جیل میں ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |