گوانتاناموبے میں قید خطرناک قیدیوں کی فہرست جاری

فہرست میں 48 قیدیوں کے نام شامل ہیں، بیشتر افراد کا تعلق یمن یا افغانستان سے ہے

فہرست میں 48 قیدیوں کے نام شامل ہیں، بیشتر افراد کا تعلق یمن یا افغانستان سے ہے ، فوٹو: فائل

امریکی وزارتِ دفاع نے گوانتانامو بے میں قید خطرناک قیدیوں کی فہرست جاری کر دی۔

فہرست اخبار مائیمی ہیرلڈ اور امریکا میں ییئل یونیورسٹی کے چند طلبہ کی جانب سے کیے گئے مقدمے کے نتیجے میں سامنے آئی ،فہرست میں 48قیدیوں کے نام شامل ہیں،فہرست میں شامل بیشتر افراد کا تعلق یمن یا افغانستان سے ہے،امریکا ان قیدیوں کی رہائی کو انتہائی خطر ناک سمجھتا ہے ان قیدیوں میں ایسے بھی قیدی ہیں جن کے مقدمے چلانے کے لیے امریکی حکام کے پاس اس وقت عدالتوں کو قابلِ قبول شواہد کی کمی ہے۔




منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے بدنام زمانہ امریکی عقوبت خانے میں قید خطر ناک قیدیوں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ فہرست اخبار مائیمی ہیرلڈ اور امریکہ میں ییئل یونیورسٹی کے چند طلبہ کی جانب سے کیے گئے مقدمے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔فہرست میں 48قیدیوں کے نام شامل ہیں بیشتر قیدیوں کا تعلق افغانستان اور یمن سے ہے۔
Load Next Story