وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ملکی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا۔


ویب ڈیسک November 01, 2018
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالے سے پاک چین معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور سمیت ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ عمران خان نے وزرا کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا جب کہ کابینہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالے سے پاک چین معاہدے کی منظوری بھی دی ۔ وزیراعظم آج چین کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔


کابینہ کے اجلاس میں میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی بطور آئی جی ایف سی بلوچستان اور میجر جنرل راحت حسین احمد کی بطور آئی جی ایف سی خیبرپختون خوا تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ریڈیو پاکستان بورڈ کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ویج بورڈ کے استعفے جبکہ آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پاکستان ایل این جی ٹرمینلز کے ڈائرکٹرز کے تقرر کی اجازت بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں