مشرف کو راستہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتارانا ثنا اللہ

زاہد حامد کو ملزم نامزد کیا گیا تو عدالتی فیصلے پر عمل کرینگے، انھیں وزارت چھوڑنی ہو گی


June 19, 2013
مشرف کے بارے میں نواز شریف کی پالیسی واضح ہے اور انھیں اسی پالیسی پر چلنا ہو گا۔ فوٹو: فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مشرف کو راستہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، زاہدحامد کو ملزم بنایا گیا تو عدالتی فیصلے پر عمل کرینگے اور انہیں وزارت چھوڑنا ہوگی۔

انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اچھے کام کرنے کے بعد غلطیاں کرتے ہیں اور کچھ برا عمل کر کے اچھے عمل کی جانب رجوع کرتے ہیں، زاہدحامد گزشتہ پانچ سال آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر مسلم لیگ(ن) کیساتھ رہے انکے طرزعمل سے مشرف کا ساتھ دینے کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی تاہم انکی پٹیشن عدالت میں ہے اور عدالت جو بھی فیصلہ دیگی اس پر عمل کرینگے۔



انہوں نے کہا کہ زاہد حامد کا مسئلہ اخلاقی ضرور ہے لیکن قانونی طور پر ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی، تاہم اگر عدالت نے انھیں مشرف کیساتھ ملزم نامزد کیا تو انھیں اپنی وزارت سے مستعفی ہونا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ زاہد حامدکو مشرف کو راستہ دینے کے لیے لایا گیا، مشرف کے بارے میں نواز شریف کی پالیسی واضح ہے اور انھیں اسی پالیسی پر چلنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں