سندھ بجٹ کا بنیادی پہلوعوا م کوریلیف فرا ہم کرنا ہےشرجیل میمن

توا نا ئی کے بحران سے نمٹنے کیلیے تھرکول پروجیکٹ سندھ کے عوا م کیلیے ایک گراں قدرتحفہ ہے

کرا چی کے شہریو ں کوسفری سہولتوں کی فراہمی کیلیے سرکلرریلو ے کا منصوبہ اسی سا ل فعال کیا جائیگا۔ فائل 25

صوبائی وزیر اطلاعا ت سندھ شر جیل انعا م میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا بنیا دی پہلو عوا م کو ریلیف فراہم کر نا ہے اسی نکتہ کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہم نے فلاح بہبود کو مرکو ز کیا ہے ۔

صو با ئی وزیر نے اپنے دفتر سے جا ری بیا ن میں کہا کہ گریڈ ایک سے 15 کے سر کاری ملا زمین کی بنیادی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ایک انقلا بی قدم ہے جس کی پیروی دوسرے صوبو ں کو بھی پیروی کرنی چا ہیے،انھو ں نے کہا کہ سندھ حکو مت کو فخر ہے کہ ہم نے سب سے پہلے سندھ ریونیو بو رڈ کا اداہ قا ئم کیا جس نے پہلے سا ل میں اپنے ہدف سے ایک ارب سے زائد وصو لی کی، سندھ ریونیو بو رڈ کے قیا م کے بعد اب دو سرے صو بے بھی ریونیو بورڈ کا قیا م عمل میں لا رہے ہیں ۔




انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام اضلاع میں استطاعت نہ رکھنے وا لے افراد کو مفت رہا ئشی پلاٹ تقسیم کررہی ہے مزید براں تمام اضلا ع کے ہیڈکوار ٹر زمیں اسپیشل ڈیولپمنٹ پیکیج متعارف کرایاگیاہے جو شہری علا قو ں کی تمام سہولتوںکو اضلا ع تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر ے گا۔صو بائی وزیر نے کہا کہ توا نا ئی کے بحرا ن سے نمٹنے کے لیے تھرکول پروجیکٹ سندھ کے عوا م کے لیے ایک گرا ں قدر تحفہ ہے اور کرا چی کے شہریو ں کو سفری سہو لتوں کی فراہمی کیلیے سر کلر ریلو ے کا منصوبہ بھی اسی سال فعال کیا جائے گا ۔
Load Next Story