سنی لیون کو فلم میں ہندو رانی کا کردار نبھانا مہنگا پڑگیا
سنی لیون کی نئی فلم ’ویرا مادیوی‘ کو کسی صورت ریلیز نہیں ہونے دیں گے، بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی
لاہور:
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی فلم میں ہندو رانی کا کردار نبھانے پر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔
اداکارہ سنی لیون کی تامل فلم 'ویرامادیوی' کی ریلیز خطرے میں پڑگئی، فلم میں سنی لیون ماضی کے بہادر جنگی کردار 'ویراما دیوی' کے کردارمیں نظر آئیں گی تاہم بھارتی ہندو جماعت کناڈا رکشنا ویدک(کے آروی) نے فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی ہندو جماعت کے یوتھ ونگ کے سربراہ آر ہریش کا کہنا ہے کہ سنی لیون کسی طرح بھی 'ویرا ما دیوی' کا کردار نبھانے کی اہل نہیں کیونکہ ان کا ماضی داغ دار ہے، ان کے فلم میں اس کردار سے بھارت کے ہر ہندو کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس لئے وہ فلم کو کسی بھی قیمت پر ریلیز کی اجازت نہیں دیں گےاور اگر فلم ریلیز کی گئی تو سینما گھروں کو جلادیں گے۔
واضح رہے کہ سنی لیون کو گزشتہ برس بھی بنگلور میں سال نو کے موقع پر شو کے دوران دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، ہندو انتہا پسند جماعتوں نے اداکارہ کے پوسٹرز بھی جلائے تھے۔