غیر ملکی اکاؤنٹس کیس 7 افراد عدالتی نوٹس ملنے پر بیرون ملک فرار

امارات میں جائیداد خریدنے والے 20 افراد کو ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہونے کا حکم

امارات میں جائیداد خریدنے والے 20 افراد کو ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہونے کا حکم فوٹو:فائل

BAHAWALPUR:
غیر ملکی اکاؤنٹس کیس میں 7 افراد عدالتی نوٹس ملنے پر بیرون ملک فرار ہوگئے۔

سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے امارات میں جائیداد خریدنے والے 675 لوگوں نے بیان حلفی دے دیے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ امارات میں جائیداد خریدنے والے 20 دوستوں کو آج بلایا تھا، ہر ایک دوست باری باری آجائے۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ 20 میں سے 7 لوگ بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا یہ لوگ عارضی طور پر ملک سے باہر گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ پانچ لوگ عدالتی نوٹس پر بھاگ گئے۔


شہری نوشاد ہارون نے کہا کہ ایف آئی اے نے میرے نام 12 جائیدادیں ظاہر کی ہیں، میرے نام پر صرف ایک پراپرٹی ہے وہ بھی ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کی ہے۔ نمائندہ ایف بی آر نے کہا کہ نوشاد ہارون کی ایک نہیں سات جائیدادیں ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ متحدہ عرب امارات میں جائیداد خریدنے والے منتخب 20 لوگ آئندہ منگل کو ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوں، تمام 20 لوگ 10 روز میں ایف بی آر اور ایف آئی اے کو جواب دیں اور امارات کی جائیداد کی تفصیل پیش کریں۔

سپریم کورٹ نے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
Load Next Story