سپریم کورٹ کا شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پراعتراض
شوکت عزیزصدیقی نے برطرفی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا
سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پراعتراضات عائد کردئیے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے ہائی کورٹ کے معزول جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پراعتراضات عائد کردئیے۔ رجسٹرارآفس کے اعتراضات میں کہا گیا کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے پہلے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اوردرخواست کو سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: برطرفی کا فیصلہ چیلنج
واضح رہے کہ شوکت عزیزصدیقی نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امورمیں مداخلت کررہی ہے اورخوف وجبرکی فضا کی ذمہ دارعدلیہ بھی ہے، اس بیان کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکت عزیزصدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدرمملکت کو ارسال کی جسے انہوں نے منظورکرلیا تھا۔