قانون کی حکمرانی کیلیے عمران خان کے ساتھ ہیں بلاول بھٹو زرداری

تمام سیاسی جماعتوں سےذمہ داری کامظاہرہ کرنےکی توقع ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک November 01, 2018
موجودہ صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ملک کو درپیش مسائل کے حل اور موجودہ صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مل کر ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سےذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی توقع ہے، ہمیں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر داخلہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے امن و امان کے لیے کیا اقدامات کیے؟۔ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں، ہم عمران خان کے بھی ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں