اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعے کو بند رکھنے کا اعلان
ترجمان وزارت تعلیم رفیق طاہر کے مطابق حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرِ انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں جمعے کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ترجمان وزارت تعلیم رفیق طاہر کے مطابق حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے کے بعد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر حصوں میں احتجاج کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ آنے کے بعد سے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ، سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز تعلیمی اداروں میں جلد چھٹی دے دی گئی تھی جب کہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بھی بند رہے۔