وزیر مملکت برائے داخلہ کا مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کا اعلان

مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جلد عوام کو خوشخبری ملے گی، وزیرمملکت برائے داخلہ


ویب ڈیسک November 01, 2018
کسی کو سیاسی مقاصد استعمال نہیں کرنے دیں گے، شہریار آفریدی :فوٹو:فائل

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے مظاہرین کے خلاف فورس استعمال نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، پاکستان میں موجودہ تمام لوگوں کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مکمل نظر ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی، صوبائی اتھارٹی سے بھی رابطے میں ہوں ان پر کوئی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا تاہم نئے پاکستان میں مذہب کے نام کا کوئی سہارا نہیں لے سکتا، کسی کو سیاسی مقاصد استعمال نہیں کرنے دیں گے، ایسا کسی نے سوچا تو ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، اقتدار کی فکر نہیں اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب متفق ہیں مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہے، مظاہرین کے خلاف کوئی فورس استعمال نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں