جنسی ہراسانی کے الزامات سے میرے کیریئر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ساجد خان

میری والدہ اور بہن صدمے میں مبتلا ہیں، الزامات مسترد کرتا ہوں، بھارتی ہدایت کار


ویب ڈیسک November 01, 2018
میری والدہ اور بہن صدمے میں مبتلا ہیں، الزامات مسترد کرتا ہوں، بھارتی ہدایت کار (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ساجد خان نے خود پر لگے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ساجد خان نے فلم اینڈ ٹیلی وژن ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کو جاری کردہ نوٹس میں پہلی بار جنسی ہراسانی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگے الزامات کی وجہ سے اگر تنظیم کو کسی قسم کی شرمندگی کا سامان کرنا پڑا ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں ان الزامات کی وجہ سے نہ صرف میرے کیریئر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بلکہ میری والدہ اور بہن بھی صدمے میں مبتلا ہیں۔

ساجد خان نے کہا کہ اس نوٹس کے توسط سے مجھ پر لگے الزامات کی میں مکمل طور پر تردید کرتا ہوں اور یہ گزارش بھی کرنا چاہتا ہوں کہ یک طرفہ بیان سے کوئی فیصلہ نہ کریں جب کہ میں اپنی تنظیم کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔

یہ پڑھیں: ساجد خان خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں ، بپاشا باسو

واضح رہے کہ فلم اینڈ ٹیلی وژن ڈائریکٹر ایسوسی ایشن ( آئی ایف ٹی ڈی اے) نامی تنظیم نے ساجد خان کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں اُن سے جنسی ہراسانی میں ملوث ہونے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |