’دلبر دلبر‘ کے بعد نورا فتیحی کی جان ابراہم کے ساتھ ایک اور انٹری

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ مشہور گانے ’دلبر دلبر‘ کے ری میک میں جان ابراہام کے ساتھ کام کرچکی ہیں


ویب ڈیسک November 01, 2018
فلم 15 اگست 2019ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: فائل)

MOSCOW: مقبول گیت 'دلبر دلبر' کے ری میک کی اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر جان ابراہم کے ساتھ فلم 'بٹلا ہاؤس' میں دھماکے دار انٹری دیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کی فلم 'ستیا میو جیاتے' میں شامل ماضی کے مشہور گیت 'دلبر دلبر' کے ری میک سے شہرت پانے والی کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر جان ابراہم کے ساتھ فلم 'بٹلا ہاؤس' میں جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی۔

فلم میں شامل ہونے پر نورا فتیحی نے ٹوئٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہوں جب کہ میں فلم کے مرکزی کرداروں اور دیگر عملے کے ساتھ کام کرنے پر کافی پر جوش بھی ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'دلبر دلبر' گانے کے ریمیک کی مقبولیت پر سشمتا بھی خاموش نہ رہ سکیں

واضح رہے کہ نکھیل ایڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بٹلا ہاؤس' کی کہانی 2008ء میں بھارت میں ہونے والے آپریشن پر مبنی ہے جس میں جان ابراہم انسپیکٹر سنجیو کمار یادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم 2019ء میں 15 اگست کے دن سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔