قومی بچت اسکیم پر منافع کی شرح میں اضافہ

سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے

سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد سالانہ کردیا گیا (فوٹو: فائل)

حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: قومی بچت اسکیموں پر منافع میں 14 ماہ بعد اضافہ

نوٹی فکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 910 روپے سے بڑھا کر 990 روپے ماہانہ اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 732 روپے سے بڑھا کر 810 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کا سالانہ منافع 3800 روپے سے بڑھا کر 4300 روپے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کا سالانہ منافع 13 800 سے بڑھا کر 16 ہزار روپے سالانہ کردیا گیا ہے جب کہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 6 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story