چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کیخلاف حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع
پی سی بی کے قائم مقام چیرمین کے لئے چشتی مجاہد، ماجد خان اور ممتاز حیدر کے نام حکومت کو بھجوا دیئے ہیں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کے خلاف حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع کردی ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اپنا جواب داخل کرادیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے تحت وزارت نے پی سی بی کے قائم مقام چیرمین کے لئے چشتی مجاہد، ماجد خان اور ممتاز حیدر کے نام حکومت کو بھجوا دیئے ہیں۔ جس پر عدالت نے ذکا اشرف کے خلاف حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل رکن میجر ریٹائرڈ احمد ندیم سڈل کی جانب سے بورڈ کے چیرمین کے انتخاب کے خلاف درخواست پر ذکا اشرف کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا تھا۔