مختلف شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے

پنجاب اور بلوچستان کے تمام سرکاری اسکولز اور کالجز آج بند رہیں گے


ویب ڈیسک November 01, 2018
پنجاب اور بلوچستان کے تمام سرکاری اسکولز اور کالجز آج بند رہیں گے (فوٹو: فائل)

امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے پیش نظرکراچی سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسیہ بی بی بریت کے معاملے پراحتجاج آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تمام اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


سندھ میں تعلیمی صورتحال کے حوالے سے مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹر پر بتایا کہ سندھ حکومت نے جمعہ کو کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اسی طرح بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے جب کہ خیبرپختون خوا میں تمام نجی اسکولوں کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔