عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

پیش کردہ بجٹ سے مہنگائی اور غربت مزید بڑھے گی، عمران خان

پیش کردہ بجٹ سے مہنگائی اور غربت مزید بڑھے گی، عمران خان۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منتخب ہونے کے 48 دن بعد رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔


تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھایا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا، ایوان میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نوازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام مسائل ناانصافی کی وجہ سے ہیں، پاکستان کی زمین زرخیز اور پہاڑ معدنیات سے مالا مال ہیں پاکستان ایشیا کا کیلی فورنیا بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ سے مہنگائی اور غربت مزید بڑھے گی، بجٹ سیشن میں ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم کہاں غلط ہیں ، پاکستان سب سے زیادہ خیرات دیتا ہے دیکھنا ہو گا کہ لوگ ٹیکس کیوں نہیں دیتے۔

Recommended Stories

Load Next Story