لیاقت کالونی میں صفائی صورتحال ابتراہل علاقہ سراپا احتجاج

صوبائی وزیرکی ہدایت بھی نظرانداز، رہائشیوں کا ٹائر نذر آتش کرکے غم و غصے کا اظہار


Numainda Express August 18, 2012
صوبائی وزیرکی ہدایت بھی نظرانداز، رہائشیوں کا ٹائر نذر آتش کرکے غم و غصے کا اظہار (فوٹو : ایکسپریس )

ISLAMABAD: متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن وصوبائی وزیر رضا ہارون کی واضح ہدایت اور بلدیاتی افسران کے وعدوں کے باوجود حیدرآباد شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آسکی ہے، لیاقت کالونی کے رہائشی مشتعل ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، ایڈمنسٹریٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی میں ایک ماہ سے جمع سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی اورکچرا نہ اٹھانے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائرنذرآتش کیے، متاثرین نے حال ہی میں تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

بعدازاں متاثرین نے تعلقہ سٹی کے افسران کیخلاف بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد تک ریلی بھی نکالی۔دوسری جانب بلدیاتی افسران کی ایما پر2 ٹھیکیداروں کو 9لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کر دی گئی جبکہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا اگست کا آکٹرائے ضلع ٹیکس ایک بار پھر ایک کروڑ 5لاکھ روپے کاٹ کر 2کروڑ 45لاکھ روپے بھیج دیا گیا جس پر بلدیہ کے مجاز افسران نے تنخواہ سے محروم میڈیکل اور ایجوکیشن کے پرانے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جبکہ پینشنرز کو بھی ادائیگی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بلدیاتی افسران نے سیاسی دبائو پر ایک ہزار 35نئے ملازمین کو بھی مارچ 2011 کی تنخواہ دے دی جو دفاتر ہی نہیں آ رہے ہیں ، 2سال قبل بلدیہ حیدرآباد میں تعینات افسران نے ایڈمنسٹریٹر کے دستخطوں کی اسکن کاپی کر کے 50ہزار روپے کی سیل کے حساب سے نوکریوں فروخت کر دی تھیں جس میں 3سو پچاس سے زائد خاکروبوں کی بھی اسامیاں تھیں۔ علاوہ ازیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پرانے ملازمین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، بلدیہ کے ڈرائیورز نے گذشتہ دنوں تحریری طور پر درخواست ایڈمنسٹریٹو آفس میں جمع کرا دی تھی کہ وہ اس بات کی نشاندہی کرنے کو تیار ہیں کہ کون انھیں روزانہ بیس لیڑ ڈیزل کی پرچی دیتا تھا اور کون اُس پرچی پر صرف سات لیڑ ڈیزل دیا کرتا تھا اس طرح روزانہ ہزاروں روپے مالیت کا ڈیزل بچا کر صرف بل جمع کرا کر بلدیہ کو کروڑوں روپے کا مقروض کر دیا گیا،

بلدیہ حیدرآباد کے ترجمان محمد رفیق راجپوت کا کہنا ہے کہ بلدیہ اعلی حیدرآباد کے تحت حیدرآباد شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے ماہ اگست کا او زی ٹی شیئر ملنے پر پینشنرز اور نئے 1035ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پرانے ملازمین کے ساتھ ساتھ افسران کی بھی 2ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں تاہم عید کے بعد یہ تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |