بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے 10 سالہ بچی جاں بحق 3 افراد زخمی

لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں صبح 10 بج کر 20 منٹ پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی

لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں صبح 10 بج کر 20 منٹ پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی فوٹو: رائٹرز/ فائل

بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 3 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں صبح 10 بج کر 20 منٹ پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو طالب علم زخمی ہوگئے، واقعے پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاموش کرادیا۔ دوپہر کے وقت بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا، بھارت کی جانب سےداغا گیا ایک مارٹر گولہ گھر میں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر بھی سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت تعلقات انتہائی خراب ہوگئے تھے۔
Load Next Story