توانائی کے روایتی اورمتبادل ذرائع پر جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں شہباز شریف

توانائی بحران نےزندگی کےہر شعبہ کومتاثرکیا ہے،توانائی بحران حل کرنےکیلئےتمام ذرائع سےاستفادہ کیا جائےگا،شہباز شریف۔

صنعتکاروں کو برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ہرممکن سہولت فراہم کریں گے, شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے روایتی اور متبادل ذرائع پر جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، بائیو ماس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس لگا کر بجلی بحران کم کیا جاسکتا ہے۔



لاہور میں نجی کاروباری گروپ کی فیکٹریوں میں نصب بائیو ماس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے صنعتکار ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی گارمنٹس کی یورپ اور امریکا میں بہت مانگ ہے۔ پاکستان گارمنٹس کے شعبہ میں برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ برآمدات کے فروغ کے لئے صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔


شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے۔ توانائی بحران حل کرنے کیلئے تمام ذرائع سے استفادہ حاصل کیا جائے گا، بائیو ماس اور کول پاور پلانٹس لگانے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

Load Next Story