بلوچستان میں امن کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کو حکومت کے تابع لانا ہوگارضا ربانی

وفاق کو واضح طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دینا پڑیں گی کہ وہ صوبائی حکومت کےماتحت ہیں،رضا ربانی


ویب ڈیسک June 19, 2013
وفاق کو واضح طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دینا پڑیں گی کہ وہ صوبائی حکومت کےماتحت ہیں فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے لئے اسٹیبلشمنٹ، فورسز اور ایجنسیوں کو حکومت کے تابع لانا ہوگا۔

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر وفاقی وزیر داخلہ کا حالیہ بیان حقیقی اور قابل تعریف ہے لیکن اب بیانات سے زیادہ عملی اقدامات پر زور دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کے دوران انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے کام کرنے والی خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان ہے، ہمیں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھا نا پڑے گا اس سلسلے میں سابق پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی نے بہت کام کیا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاق کو واضح طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دینا پڑیں گی کہ وہ صوبائی حکومت کےماتحت ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی اور اس کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں