حیسکونے ملازمین کیلیے ایک ماہ کے برابراعزازیہ کی منظوری دیدی

یونین نے ہمیشہ کوشیش کی ہے کہ مہنگائی میںملازمین کی ہرممکن مددکی جائے،عبدالطیف


Numainda Express August 18, 2012
یونین نے ہمیشہ کوشیش کی ہے کہ مہنگائی میںملازمین کی ہرممکن مددکی جائے،عبدالطیف . فوٹو فائل

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک لیبر یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے کہاہے کہ حیسکو انتظامیہ نے بھی واپڈاملازمین کیلیے ایک ماہ کے برابر اعزازیہ کی منظوری کے احکامات صادرکر دیے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے یونین کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنرمیںخطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں جی ایم حبیب اللہ شیخ، یعقوب گوپانگ، ایس ای جی ایس او خالد روف درانی، آر ایم خالد بھٹی، ایس ای آپریشن ٹو عبدالحق میمن، امید علی قریشی، ڈائریکٹر کمرشل محمود قائم خانی، ڈائریکٹر عمران عسکری، ایکسیں سلطان احمد، غلام نبی مغل، لونگ خان جاکھرانی، فہیم اللہ میمن، پی آر او صادق کُبر، رفیق احمد، یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال قائم خانی، میر خان بلوچ، ملک سلطان علی، اعظم خان، فاروق چنگیزی، محمد حنیف خان اور دیگر نے شرکت کی۔

انھوں نے کہاکہ یونین نے ہمیشہ کوشیش کی ہے کہ مہنگائی کے اس پرآشوب دور میںملازمین کی ہرممکن مددکی جائے۔اقبال قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر حیسکو کے افسران اور اسٹاف ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں