مینیو میں بیف کو ہرگز شامل نہ کیا جائے بھارت کی آسٹریلیا کو ہدایت
بی سی سی آئی کی خصوصی ٹیم نے مینیو میں بیف شامل نہ کرنے کی شق شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹیم کے دورے میں مینیو میں بیف کو ہرگزشامل نہ کیا جائے۔
رواں ماہ شیڈول ٹور کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے بی سی سی آئی کی خصوصی ٹیم 2ہفتے پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکی،اسی نے دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے معاہدے میں مینیو میں بیف شامل نہ کرنے کی شق شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ رواں برس دورہ انگلینڈ کے دوران اس وقت تنازع کھڑا ہوگیا تھا جب لارڈز میں میچ کے دوران لنچ کا مینیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں بیف بھی شامل تھا۔