طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے حامد کرزئی

جب تک امن مذاکرات کاعمل افغانستان کے ہاتھ میں نہیں آتا افغانستان مذاکرات کے عمل میں شرکت نہیں کرے گا، صدارتی ترجمان


ویب ڈیسک June 19, 2013
امریکی حکومت اس سلسلےمیں ابہام کا شکار ہے اس لئےافغانستان کے پاس مذاکرات معطل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، ترجمان فوٹو: ای پی اے

KARACHI: افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔

صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک امن مذاکرات کا عمل افغانستان کے ہاتھ میں نہیں آتا اعلیٰ مذاکراتی کونسل قطر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گی۔ صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان امن مذاکرات کے حوالے سے امریکی حکومت کے قول وفعل میں بھی تضاد ہے۔

اس سے قبل غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر حامد کرزئی کے ترجمان نے امریکا سے سیکورٹی کے معاملے پر معاہدے پر مذاکرات معطل کئے جانے کی تصدیق کی اور امریکا کے قول وفعل میں تضاد کو ہی اس کی وجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اس سلسلے میں ابہام کا شکار ہے اس لئے افغانستان کے پاس مذاکرات معطل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت 2014 میں نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکی حکومت سے سیکیورٹی معاملات میں تعاون پر معاہدے کی خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں