فیصل آباد خسرہ سے متاثرہ مزید دو بچے جاں بحق تعداد 77 ہوگئی

اس وقت 30 بچے اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج ہیں اور خسرہ سے متاثر ہو کر آج مزید 9 بچے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔


ویب ڈیسک June 19, 2013
اس وقت 30 بچے اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج ہیں اور خسرہ سے متاثر ہو کر آج مزید 9 بچے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ فوٹو آن لائن

الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ وارڈ کے ہیڈ ڈاکٹر اصغر بٹ ابھی تک بغیر اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطاق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے ، جس سے شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی جبکہ اس وقت 30 بچے اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج ہیں اور خسرہ سے متاثر ہو کر آج مزید 9 بچے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وارڈ میں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں ہے جبکہ الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ کے ہیڈ ڈاکٹر اصغر بٹ پہلے تو پابندی کے باوجود 5 دن کی چھٹی لے کر بیرون ملک چلے گئے اور پھر چھٹی ختم ہونے کے باوجود بغیر اطلاع کے ڈیوٹی سے غائب ہیں ، دوسری جانب اسپتالوں میں خسرہ کی ادویات کی بھی شدید کمی ہے اور مریضوں کے ورثاء کو باہر سے ادویات مہنگے داموں خریدنا پڑتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں