پاکستان کو براستہ افغانستان ریلوے لائن کی ازبک پیشکش
ازبک وزیرخارجہ کی شاہ محمودسے ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ پریس کانفرنس
ازبکستان نے پاکستان کو افغانستان کے راستے پاک ازبک ریلوے بچھانے کی پیشکش کردی۔
ازبکستان کے وزیرخارجہ عبدالعزیز کامیلوف 5 رکنی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے اور پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، افغانستان پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں۔
ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے مثبت بات چیت قریبی دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے، پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات اور تعاون ہمارا ایجنڈا ہے۔