ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک November 02, 2018
آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج معطل رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے چار شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج صبح 8 بجے تا مغرب بند رہے گی۔



وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اورہم یہ فرض پورا کریں گے۔

عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے جب کہ چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔