وزیراعظم عمران خان اہم سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے

بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور چینی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔


ویب ڈیسک November 02, 2018
بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور چینی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان چین کے اہم سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر چین کے اہم سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور چینی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

عمران خان کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزرا شیخ رشید، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔