راجن پور5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سرکاری ملازم کی فائرنگ 2 ساتھی ہلاک

رفیق سیال بیماری اور اپنے خلاف آنے والے عدالتی فیصلوں کی وجہ سے آفس سے غیر حاضر رہتا تھا،ڈسٹرکٹ چیرمین عشر و زکوٰة

آڈٹ ایڈیٹر ملک ساجد اور کلرک طارق جمیل موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اسسٹنٹ اکاونٹس سعید احمد شدید زخمی ہو گیا فوٹو: محمد جاوید

KARACHI:
کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ زکوۃ آفس کے ملازم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفس میں تعینات رفیق سیال گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید پریشان تھا اور وہ مسلسل دیگر محکموں کے دھکے کھارہا تھا، بدھ کے روز بھی رفیق سیال محکمہ اکاونٹس میں موجود تھا جہاں اس کی ملک سجاد ،طارق جمیل اور سعید احمد سے تلخ کلامی ہوئی جس پر اشتعال میں آ کر اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آڈٹ ایڈیٹر ملک ساجد اور کلرک طارق جمیل موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اسسٹنٹ اکاونٹس سعید احمد شدید زخمی ہو گیا تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مزلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ چیرمین عشر و زکوۃ ایوب ناصر کا کہنا ہےکہ رفیق سیال سمیت دیگر چار ملازمین کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں تاہم فریق سیال مسلسل بیماری اور اپنے خلاف آنے والے عدالتی فیصلوں سے شدید پریشان اور دفتر سے مسلسل غیر حاضر رہتا تھا۔
Load Next Story