اسمگل شدہ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم غیر قانونی قرار

ایف بی آر ان گاڑیوں کو فوری طور پر قبضے میں لے کر ان کی شفاف نیلامی کو یقینی بنائے, عدالت۔


ویب ڈیسک June 19, 2013
ایف بی آر ان گاڑیوں کو فوری طور پر قبضے میں لے کر ان کی شفاف نیلامی کو یقینی بنائے, عدالت۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے جاری کی گئی ایمنسٹی اسکیم غیر قانونی ہے، ایف بی آر ان گاڑیوں کو فوری طور پر قبضے میں لے کر ان کی شفاف نیلامی کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے 5 مارچ 2013 کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے مخصوص مدت تک خصوصی اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے ذریعے 50 ہزار اسمگل شدہ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں