مدرسے کے مہتم کاقتلملزمان کوعمرقیدبامشقت اورجرمانے کی سزا

سجاداللہ اورعزیزاللہ کیخلاف پولیس نے2009میںعبدالوحیدکے قتل کامقدمہ درج کیاتھا۔


Numainda Express August 18, 2012
سجاداللہ اورعزیزاللہ کیخلاف پولیس نے2009میںعبدالوحیدکے قتل کامقدمہ درج کیاتھا فوٹو: فائل

سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے مدرسے کے مہتم مفتی عبدالوحید کو بہیمانہ قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سجاد اللہ شیخ اور عزیزاللہ جان پٹھان کو عمر قید بامشقت اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ مجرمان کے خلاف حسین آباد پولیس نے 2009میں قتل کا کیس داخل کیا تھا۔

سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ایک کلو ساٹھ گرام چرس رکھنے کے الزام میں علی ڈنو اور 5سو پچاس گرام چرس رکھنے کے مقدمے میں میرمحمدکواعتراف جرم کے بعد نو، نو ماہ قید با مشقت اور 5,5 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں