بس ہوسٹس پر تشدد مسلم لیگ نکی رکن اسمبلی نگہت ناصر شیخ کی پارٹی رکنیت معطل

نگہت شیخ 72 گھنٹوں میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ واقعے کے حوالے درست حقائق منظر عام پر لائے جائیں،مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک June 19, 2013
نگہت ناصر شیخ نے اراکین اسمبلی کی بس میں موجود ایک میزبان کو پانی دیر سے لانے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے بس ہوسٹس پر تشدد کے واقعے پر رکن پنجاب اسمبلی نگہت ناصر شیخ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔


مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل راجا اشفاق سرور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگہت ناصر شیخ کی رکنیت بس ہوسٹس کے ساتھ لڑائی پر معطل کی گئی ہے اور انہیں واقعے پر 72 گھنٹوں میں اپنا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جاسکے اور درست حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل نگہت ناصر شیخ نے اراکین اسمبلی کی بس میں موجود ایک میزبان کو پانی دیر سے لانے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا ، واقعے کی وڈیو منظر عام پر آنے پر مسلم لیگ (ن) نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں