ملکی خزانے میں پیسے نہیں پاکستان کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے قوم ساتھ دےوزیر اعظم

خنجراب، گوادر ریلوے اور سڑک کی تعمیر کا منصوبہ کامیاب ہوگا تو عالمی سرمایہ کاروں کی لائنیں لگ جائیں گی، وزیر اعظم

نیلم جہلم پاور پہراجیکٹ کو کسی بھی حال میں 2014 تک کمل کرایا جائے گا، وزیر اعظم۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پیسے نہیں، اخراجات کم اور کرپشن کا خاتمہ کرکے ذرائع آمدن بڑھائیں گے، حکومت نے پاکستان کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے قوم ساتھ دے۔


نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاخیر کا شکار نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی لاگت سات گنا بڑھ کر 270 ارب روپے ہوچکی ہے، بجلی کا بحران سنگین ہے تمام وسائل کو برائے کار لاکر اس منصوبے کو ہر حال میں 2014 ک پورا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ بہت جلد قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ نئی توانائی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے وہ گھبرائے ہیں نہ گھبرائیں گے۔ حکومت دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کے لئے منظم کوششیں کرہی ہے۔ ملک میں بیروزگاری، غربت اور جہالت کے اندھیرے دور کردیئے تو دہشتگردی بھی ختم ہوجائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خنجراب، گوادر ریلوے اور سڑک کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق بات چیت کے لئے وفد24 جون کو چین جائے گا۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگا تو پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کی لائنیں لگ جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی جانب ہے جلد ہی وہ واضح پالیسی کے ساتھ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔
Load Next Story