وزیر ریلوے کا وزارت کے 238 قانونی مشیر فارغ کرنے کا فیصلہ
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزارت کے 238 قانونی مشیروں کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اس سلسلے میں اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ فارغ کئے گئے قانونی مشیروں کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی تھی، اب نئے قانونی مشیر کی تقرریاں کی جائیں گی جس کے لئے لیگل فرم کی خدمات لی جائیں گی۔