وکیل کا گاؤن کیوں پہنا بگ بی قانونی شکنجے میں پھنس گئے

نوٹس میں اداکار کو 10 روزکے اندر جواب داخل کرانے کا حکم


ویب ڈیسک November 02, 2018
امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک اشتہار میں کام کیا ہے جس میں وہ وکیل کے لباس میں نظر آئے تھے: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے شہنشاہ بگ بی کو دہلی بار کونسل کی جانب سے ایک اشتہار میں وکیل کا گاؤن پہننے پرقانونی نوٹس جاری ہوا ہے۔

میگا اسٹارامیتابھ بچن کو ایک دلچسپ کیس میں دہلی بارکونسل کی جانب سے نوٹس جاری ہوا ہے۔ دہلی بارکونسل نے امیتابھ بچن کوایک اشتہارمیں وکیل کا لباس پہننے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ امیتابھ کے ساتھ بھارت کی معروف مصالحہ کمپنی اوریوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اوراس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بھارتی بارکونسل اور دیگر ریاستوں کی بارکونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نوٹس میں شامل اداکار اوراداروں کو 10 روزکے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں