پشاور جی ٹی روڈ پر تھانے کے باہر دستی بم حملہ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

دستی بم حملے سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ تھانے کے باہر کھڑی 4 گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔


ویب ڈیسک June 19, 2013
دستی بم حملے سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ تھانے کے باہر کھڑی 4 گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ فوٹو: فائل

جی ٹی روڈ پر واقع گلبہار تھانے کے باہر دستی بم حملے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے فیضان حسین کے مطابق نامعلوم افراد نے گلبہار تھانے کے سامنے دستی بم پھینکا جو گیٹ کے قریب گرا اور اس کے پھٹنے سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ تھانے کے باہر کھڑی 4 گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سڑک پر کوئی موجود نہیں تھا اور خدشہ ہے کہ دستی بم تھانے کے سامنے واقع پل پر سے پھینکا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔