مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا

احتجاج کے پیش نظر وادی میں تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی


ویب ڈیسک November 02, 2018
احتجاج کے پیش نظر وادی میں تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے رات گئے ضلع کپوارہ کے علاقے ساگی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی شناخت نصیر تیلی کے نام سے ہوئی جو ضلع بارہ مولا کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب قابض فوج نے نوجوان کی شہادت پر احتجاج کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کروادیا جب کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے تاہم تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شہید ہونے والے نوجوان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں