دپیکا رنویر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

دپیکا رنویر کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں ہوگی


ویب ڈیسک November 02, 2018
شادی کی تقریبات میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیاگیا ہے جب کہ موبائل کے استعمال پر پابندی ہوگی فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کاآغاز ہوگیا۔

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات کاآغاز ہوگیا اسی سلسلے میں دپیکا پڈوکون کے گھر ہندوؤں کی مذہبی رسوم وروایات کے مطابق پوجا کا اہتمام کیاگیا ہے۔ جس میں دلہا اوردلہن کی آنے والی زندگی کی خوشیوں، صحت اورلمبی زندگی کی دعا کی جاتی ہے۔

اس پوجا کا اہتمام دلہا اوردلہن دونوں کے گھر کیا جاتا ہے تاہم فی الحال یہ تقریب دپیکا پڈوکون کے گھر منعقد کی گئی ہے جس میں دپیکا زرد رنگ کے لباس میں نہایت خوش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون کا لباس معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔ سبیاساچی وہی ڈیزائنر ہیں جنہوں نے انوشکا کی شادی پر ان کے لباس ڈیزائن کیے تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bpqxqh8Hpbg/"]

واضح رہے کہ دپیکا اوررنویر رواں ماہ کی 14 اور15 تاریخ کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے شادی کی تقریبات میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ موبائل کے استعمال پر پابندی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BpqynOlFoZO/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں