سپریم کورٹ نے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی

وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی


ویب ڈیسک November 02, 2018
وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

KATHMANDU: سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی ہے۔

سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کی بریت کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی۔ وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں