
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کے سامان سے ایک کلو سے زائد آئس (منشیات) برآمد کرلی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کے مطابق مسافر ایاز اہلیہ شازیہ کے ہمراہ نجی ائیرلائن سے مسقط جا رہا تھا جب کہ دونوں میاں بیوی کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔