امام الحق نے ون ڈے کپ میں پرفارم کرکے فٹنس ثابت کردی

ون ڈے کپ میں امام الحق نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔


Muhammad Yousuf Anjum November 02, 2018
ون ڈے کپ میں امام الحق نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں پی ٹی وی کے خلاف اوپنر امام الحق نے شاندار بیٹنگ کے ذریعے اپنی فٹنس ثابت کردی۔

حبیب بنک کی نمائندگی کرتے ہوئے امام الحق نے 60 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی،وہ 85 رنز بنانےمیں کامیاب رہے، اس اننگز کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت بھی یقینی ہوگئی ہے۔

اوپنر کے ہاتھ کی انگلی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹوٹ گئی تھی، جس پر ان کا دبئی میں آپریشن کرایاگیا، ڈاکٹر کی ہدایت پر انہوں نے دو ہفتے آرام کرنے کے بعد ٹریننگ کی اور اب ایک بارپھر میچ میں ان کی واپسی ہوئی ہے،

امام الحق کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ انگلی کی چوٹ سے نجات پانے کے بعد فٹ ہوگیا ہوں، بیٹنگ کے دوران کوئی تکلیف نہیں ہوئی اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں کم بیک کرنے کا موقع ملا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں