مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں شہریارآفریدی

معاملے کومذاکرات سے حل کرلیں گے لیکن جلاؤ گھیراؤ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا، وزیرمملکت برائے داخلہ


ویب ڈیسک November 02, 2018
ہمیں طاقت کا استعمال نہیں کرنا، شہریار آفریدی فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ معاملے کومذاکرات سے حل کرلیں گے اورمظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ اللہ کے محبوب ﷺ اپنی امت کے لیے روئے ہیں، انہوں نے غیروں کوگلے لگایا، اگر گستاخی ثابت نہ ہو تو ہمیں خوش ہونا چاہیے، ہم سب کو ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں، حکومت کی اس معاملے پراپوزیشن سے مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم کو بھی مسلسل صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈر، سول، ملٹری، مدارس، خانقاہوں ہرجگہ سے مثبت پیغامات آرہے ہیں، انشاء اللہ جمعہ کا بابرکت دن خیرسے گزرے گا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ہمیں طاقت کا استعمال نہیں کرنا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، معاملے کو مذاکرات سے حل کرلیں گے لیکن جلاؤ گھیراؤ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں