پاکستانی موسیقار فرہاد ہمایوں کے دماغ میں رسولی

خدا میرے ساتھ بہت مہربان ہے اس نے مجھے وہ سب دیا ہے جس کی مجھے خواہش تھی، فرہاد ہمایوں


ویب ڈیسک November 02, 2018
خدا میرے ساتھ بہت مہربان ہے اس نے مجھے وہ سب دیا ہے جس کی مجھے خواہش تھی۔ فرحاد ہمایوں فوٹو:فائل

پاکستانی موسیقار اور کوک اسٹوڈیو کے ڈرمر فرہاد ہمایوں نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برین ٹیومر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

فرہاد ہمایوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ برین ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں اس بیماری کا انہیں سیزیئر نامی بیماری کے دوران پتہ چلا یہ اعصابی بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو اچانک دماغ میں کرنٹ جیسے جھٹکے لگتے ہیں۔ فرہاد ہمایوں نےخود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہترین سرجن نے ان کا آپریشن کیا لیکن یہ آسان نہیں تھا۔

اس کے ساتھ ہی فرہاد ہمایوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے، دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ موسیقار فرہاد نے کہا کہ وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گے اور جیسے ہی ان کی طاقت بحال ہوجائے گی وہ میوزک کی دنیا میں واپسی کریں گے۔

موسیقار فرہاد ہمایوں نے خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا کہ خدا میرے ساتھ بہت مہربان ہے اس نے مجھے وہ سب دیا ہے جس کی مجھے خواہش تھی۔ انہوں نے اپنی فیملی کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیا جنہوں نے ان کی ہر حال میں مدد کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار عرفان خان اورسونالی بیندرے کو بھی کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ رشی کپور کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کینسر کے مرض کا علاج کرانے بیرون ملک گئے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bpqwj3DH-Au/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں